گلگت(امت نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر امجد زیدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی تھی۔ آج مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد امجد زیدی نے سپیکر بلتستان اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا، ان کی جگہ نذیر احمد ایڈووکیٹ نئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ہوں گے۔