53 پروازوں سے 31 ہزار 241 پاکستانی عازمینِ حج سعودیہ پہنچ گئے

اسلام آباد؍ مدینہ (امت نیوز)ملک کے 10 ہوائی اڈوں سے 53 پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 241 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق 27 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں۔4 ہزار سے زائد عازمینِ حج جدید بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچے۔معلمین نے احرام پہنے عازمینِ حج کا مکہ مکرمہ پہنچنے پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان سے جدہ ایئرپورٹ پر براہ راست پروازوں کا سلسلہ 5 جون سے شروع ہو گا۔وزارتِ مذہبی امور کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں نے سرکاری و نجی حج سکیم کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف رہائش گاہوں کے دورے کیے ہیں۔ادھرڈی جی حج عبدالوہاب سومرو انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مکہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 137 ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل عملہ عازمینِ حج کی طبی ضروریات کیلئے تعینات ہیں۔