پرویز الٰہی اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر منتقل، کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور (امت نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ  چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری ڈال دی ،پرویزالٰہی  کو اینٹی کرپشن پنجاب ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن پولیس کاکہناہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کرپشن کے کیسز میں مطلوب ہیں، پرویز الٰہی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا تھا،اینٹی کرپشن پولیس کئی روز سے گرفتاری کی کوشش کررہی تھی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے کہاکہ پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں،سابق وزیراعلیٰ کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا جائے گا،اینٹی کرپشن پولیس پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔