پرویز الٰہی سے تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن کی 3رکنی ٹیم تشکیل

لاہور (امت نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب حکام نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے تفتیش کرنے کے لئے تین اعلیٰ افسروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے ، اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ، غیر ضروری اینٹی کرپشن کے ملازمین کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا اور عملے کو ہدایت کی گئی کہ جس جگہ پرویز الٰہی کو رکھا گیا ہے وہاں اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر کوئی نہیں جائے گا اور نہ غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ لینے کے لئے اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم رات گے تک کیس کی تیاری میں مصروف رہی تاکہ عدالت سے زیادہ سے زیادہ دنوں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا سکے۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سینئر وکلا سے بھی مشاورت کی گئی۔