عمران خان کی چودھری پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر شدید مذمت

اسلام آباد(اُمت نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خان کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی شدید انداز میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’نہایت لغو الزامات کی بنیاد پر چودھری پرویزالہیٰ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں،انہیں تحویل میں لے کر جس انداز میں ان سے بدتمیزی کی گئی وہ بھی نہایت قابلِ نفرت و مذمت ہے‘‘۔