اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7جون کو طلب کرلیا۔
نیب نوٹس میں 190ملین پاﺅنڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،اس سے قبل 23مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظورکرلی تھی۔
خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 190ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔