ہم خیال اراکین فی الحال جہانگیرترین گروپ کے ساتھ نہیں جائیں گے ،فائل فوٹو
ہم خیال اراکین فی الحال جہانگیرترین گروپ کے ساتھ نہیں جائیں گے ،فائل فوٹو

ہم خیال اراکین نے گروپ کے نام کااعلان کر دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا،ہم خیال اراکین نے ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیرصدارت اجلاس میں گروپ کا نام فائنل کیاگیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ہم خیال اراکین فی الحال جہانگیرترین گروپ کے ساتھ نہیں جائیں گے ،اراکین ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے ۔

ڈاکٹر مراد راس کاکہناہے کہ ق لیگ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں شمولیت نہیں کی جائے گی ،سب لوگوں سے رابطے میں ہیں،الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے۔