سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ فائل فوٹو
سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ فائل فوٹو

190 ملین پانڈز اسکینڈل: نیب نے سابق وفاقی وزرا کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد: 190 ملین پانڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزرا کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا، نیب راولپنڈی نے تمام صوبوں کے ایکسائز سیکریٹریز کو 22 سیاسی رہنماوں کے نام گاڑیوں، گھروں ، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلیے مراسلے جاری کر دیے ۔

نیب نے شیخ رشید احمد، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر اور فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور اور شیریں مزاری، خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز احمد شاہ سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ نیب سابق وزرا اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کیخلاف 190 ملین پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔