بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر ماسوائے لازمی خدمات کے بند رہیں گے، فائل فوٹو
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر ماسوائے لازمی خدمات کے بند رہیں گے، فائل فوٹو

میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب،ڈپٹی میئرکیلئے سلمان مراد کا نام فائنل

کراچی(امت نیوز) پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کیلئے امیدواروں کا نام فائنل کرلیا، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے منظوری دیدی، میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کیلئے سلمان مراد امیدوار ہوں گے، میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور شازیہ مری کی سفارش پر فائنل کیا گیا جبکہ فریال تالپور نے میئر کراچی کیلئے نجمی عالم کا نام تجویز کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گڈاپ کیلئے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کیلئے جام جوکھیو امیدوار ہوں گے جبکہ ملیر کیلئے چیئرمین کا امیدوار جان بلوچ اور نائب چیئرمین کے امیدوار مزمل شاہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کیلئے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جت ہوں گے، سہراب گوٹھ کیلئے لالہ رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کیلئے عمران بروہی کا نام فائنل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ صفورہ کیلئے کلیم چیئرمین اور عبد الحق بلوچ نائب چیئرمین، چنیسر گوٹھ کیلئے فرحان غنی چیئرمین اور شہزاد نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے، لیاری کیلئے ناصر کلیم بلوچ چیئرمین اور اقبال نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے، بلدیہ کیلئے چیئرمین عبدالکریم اور عجب خان کا نام ڈپٹی چیئرمین کیلئے فائنل کیا گیا،

ذرائع کے مطابق منگھو پیر کیلئے چیئرمین نواز بروہی اور نائب چیئرمین کیلئے عارف امیدوار ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہےکہ میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا باضابطہ اعلان نثار کھوڑو آج کریں گے، کراچی سمیت سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلعی چیئرمینز اور دیگر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔