کوئٹہ (امت نیوز) نواحی علاقے ہزار گنجی میں جھگی پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق چار خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شالکوٹ تھانے کی حدود میں واقع کانک سٹاپ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے بھکاریوں کی جھگی پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ بھیک مانگنے کے لئے نکل رہی تھیں۔
فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق مرد سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پرپہنچیں لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کی شناخت شبنم جبکہ زخمیوں کی شناخت شگفتہ، ثمینہ، نازیہ، نادیہ، رحمت، عمر، گل محمد کے ناموں سے کر لی گئی۔
میت ضروری کارروائی کے بعد ورثاٗ کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تعداد یک تھی جو وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی پستول کی گولیوں کے 9 خالی خول ملے ہیں ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔