حکومت ماحول ٹھیک کرے تو سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،اسد قیصر

اسلام آباد(امت نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسدقیصر کا کہنا ہے کہ حکومت ماحول ٹھیک کرے تو سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے کیا ان سے بات چیت ممکن ہے ؟ اس پر جواب دیتے ہوئے سابق قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔ سابق وزیراعظم سے رابطے میں ہوں۔ آج میرے چار کیسز ہیں جن کے لیے اسلام آباد آیا ہوں۔

پارٹی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین سے رابطے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ممبر نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔