فائل فوٹو
فائل فوٹو

باجوڑ،فورسز کا آپریشن، کالعدم داعش کا کمانڈر ہلاک

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خطرناک دہشت گرد کالعدم داعش کا کمانڈر سبحان ہلاک ہوگیا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان نے لوئر دیر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ باجوڑ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر باجوڑ کے علاقہ ماندل خوڑ شیخ مینو میں مشترکہ آپریشن کیا، جس میں داعش کمانڈر سبحان عرف عثمان مارا گیا جو سیکیورٹی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد کے ساتھی فرار ہوگئے۔

امجد خان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں داعش کمانڈر مارا گیا، قبضے سے ایک کلاشنکوف، تین چارجرز، 25 کار توس اور 3 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔

ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک کمانڈر ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔