شاہ محمود کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (امت نیوز)تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا .لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سماعت کی۔

راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیدیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی آئین وقانون مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں،پرامن احتجاج اور خطاب کر سکیں گے جب کہ توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج سے دُور رہیں گے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

دوران سماعت عدالت نے لا افسر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی نے اگر کوئی تقریر یا کسی احتجاج کو لیڈ کیا ہے تو بتائیں۔ کوئی بھی سیاسی لیڈر کسی سیاسی مجمعے میں اپنے الفاظ کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں۔ لا افسر نے جواب دیا ہمیں 2 دن کا وقت دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے نظربندی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔