لاہور: سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کااعلان کر دیا۔
ہاشم ڈوگر کاکہناتھا کہ پنجاب میں ڈیموکریٹس گروپ ختم ہو چکا،سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل سے متعلق فیصلے کریں،سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا،آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔
یاد رہے کہ ہاشم ڈوگر اور مراد راس نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان پرمشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیا تھا، تاہم مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔
پنجاب میں ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے۔ سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا اور آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) June 8, 2023