ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان پر تنقیدی نشتر چلا دیئے

تم اگر ٹکراؤ گے تو سن لو منہ کی کھاؤ گے، آپ کا اصلی چہرہ میرے موبائل میں محفوظ ہے، ویڈیو بیان

June 8, 2023 · قومی

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے فیاض الحسن چوہان کو ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام جاری کر دیا۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1666357780452724738?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1666357780452724738%7Ctwgr%5E2f57951cd92fe1433991b686ed5c774f308cd771%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40022976

ویڈیو بیان میں انہوں نے فیاض الحسن چوہان پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی پر آپ بہت غلیظ انسان ہیں مگر میں نے ہمیشہ کہا آپ بہت اچھے انسان ہیں کیونکہ میں دنیا کے سامنے آپ کو بدنام کر کے آپ کا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتی تھی۔

حریم شاہ نے سابق صوبائی وزیر کو انتباہی انداز میں کہا کہ میرا نام اپنی زبان سے نہ لیں ورنہ میرے پاس موجود ویڈیوز آپ کے اہلِ خانہ کو دکھا دوں گی۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے اختتام میں سیاستدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اگر ہم سے ٹکراؤ گے تو سن لو منہ کی کھاؤ گے۔ آپ کا اصلی چہرہ آج بھی میرے موبائل میں محفوظ ہے اس لئے مجھ سے بچ کر رہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حریم شاہ اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی آڈیو لیک ہو چکی ہے۔