کراچی(امت نیوز) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پی ایس پی لینے کا مشورہ دے دیا گزشتہ روز کے ایم سی کونسل ہال کے سنگ بنیاد کے موقع پر گورنر سندھ سے جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے پی ٹی آئی چھوڑ نے والے رہنماوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی ابھی خالی پڑی ہے کسی اور جماعت میں جانے کے بجائے پی ایس پی کو ہی لے لیں گورنر سندھ کی جانب سے پی ایس پی دینے کے جواب نے گورنرسندھ اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اختلاف کو ظاہر کر دیا ،زرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے بعض رہنماوں کا کہنا ہے کہ گورنر پارٹی پالیسی کے برخلاف کام کر رہے ہیں۔