کل بھی کچھ چیئرمین لاپتہ ہوگئے، حافظ نعیم الرحمن

اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے،میڈیا سے گفتگو

June 11, 2023 · اہم خبریں, قومی
الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں چلتا الیکشن کمیشن یرغمال بن رہاہے، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں چلتا الیکشن کمیشن یرغمال بن رہاہے، فائل فوٹو

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کاکہناہے کہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے،کل بھی کچھ چیئرمین لاپتہ ہوگئے،پیپلزپارٹی کے 11 نمبر کم ہونگے ہمارے 40 بڑھیں گے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو نہیں پتہ حلقہ بندیاں جعلی ہیں، ووٹر لسٹیں جعلی ہیں،الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں چلتا الیکشن کمیشن یرغمال بن رہاہے، آج پرامن احتجاج کیا جارہا ہے، کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،جس کی اکثریت ہے اسے تسلیم کیا جائے، اس سے صوبے اور ملک کی بہتری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ نشستوں کے اعتبارسے جماعت اسلامی کی نشستیں زیادہ تھیں،آر اوز کے ذریعے ہمارے اکثریت ختم کی گئی ،صرف6یوسیز کے کیس ہم کل سپریم کورٹ لے کر جارہے ہیں،پیپلزپارٹی کے 11 نمبر کم ہونگے ہمارے 40 بڑھیں گے۔