اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کرینگے ، سیشن عدالت کو ایک دن کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی۔ پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مقرر ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہفتے کو دائر کی گئی تھی۔