استحکام پاکستان پارٹی کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا اعلان
عبدالعلیم خان صدر،عامر کیانی پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہوں گے ۔ایڈینشل سیکریٹری جنرل ، ترجمان اور پیٹرن انچیف عون چوہدری ہوں گے۔
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیاہے ، عامر کیانی پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہوں گے ۔
پارٹی کے ایڈینشل سیکریٹری جنرل ، ترجمان اور پیٹرن انچیف عون چوہدری ہوں گے ،مزید عہدیداروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔