وزیر اعظم آج مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد رکھیں گے

 

اسلام آباد ( اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف آج اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ بریج کا افتتاح کریں گے اور آئی جے پی روڈ کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس موقع پر وزیر اعظم کو ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے