کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی قانون میں ترمیم ، میئر کراچی کا الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جماعت اسلامی کی درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی گئی،
شیڈول کے مطابق میئر کا الیکشن کل ہو گا، عدالت نے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے میئر الیکشن کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے میئر و چیئرمین کی پولنگ شیڈول کے مطابق کرانے کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا اور سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔