سمندری طوفان کے پیشِ نظرانٹرنیٹ سروس سے متعلق ہدایت جاری
پاکستان ٹیلی کام کو کہا ہے کہ ٹاور اور براڈ بینڈ کی سہولت چلتی رہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق
مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں ، فائل فوٹو
کراچی: وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے شدید بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ہدایت جاری کردی۔
وفاقی وزیر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام کو کہا ہے کہ ٹاور اور براڈ بینڈ کی سہولت چلتی رہے۔
علاوہ ازیں سید امین الحق نے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول میں ممکنہ طوفان کے پیشِ نظر متعلقہ حکام سے ہنگامی رابطے کیے اور کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، ابراہیم حیدری، مبارک ویلیج سمیت طوفان سے ممکنہ متاثر ہونے والے علاقوں میں اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔