ارشد شریف کیس،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کی استدعا مسترد

 ارشد شریف کے قتل پر سوموٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری  کر دیاگیا۔

June 14, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل  کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5افرادکو تحقیقات میں شامل کرنے کی استدعا مستردکر دی۔

ارشد شریف کے قتل پر سوموٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری  کر دیاگیا، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5افرادکو تحقیقات میں شامل کرنے کی استدعا مستردکر دی،

حکمنامے میں کہا گیاہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان نے دو رپورٹس کا حوالہ دیا ، خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عبوری تحقیقاتی رپورٹ سپریم  کورٹ میں جمع کرائی، دوسری رپورٹ میں وزارت خارجہ کے اب تک اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔