حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئراور ڈپٹی میئر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضع رہے مقابلے میں موجود پاکستان تحریک لبیک کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔