مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے، فائل فوٹو
 مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے، فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے لیے اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا کی سفارشات پر وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔