لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان میں درج جلاﺅ گھیراﺅ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج کر دی ۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا ۔عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کیے جانے والے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا ۔
یاسمین راشد نے تھانہ شادمان میں درج جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔ ان کے وکلاءنے موقف اختیار کہ تھانہ شادمان کو جلانے میں یاسمین راشد کا کوئی کردار نہیں لہذا ان کی ضمانت منظور کی جائے ، پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھایا کہ ضمانت منظور نہ کی جائے ۔