ایس ایس جی سی کو 20 اگست تک 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔ فائل فوٹو
ایس ایس جی سی کو 20 اگست تک 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔ فائل فوٹو

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کم ہو گئی جس سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس پریشر کم ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے اکثرعلاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہیں اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں گیس کی 5 سو ملین کیوبک فٹ سے زائد کمی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ کارگو جلد پورٹ پر پہنچ جائیں گے، اگلے ہفتے صورتحال نارمل ہو جائے گئی۔