کراچی سمیت 3 ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے،اڑانے پر پابندی

نوٹم تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا جو آج رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

June 16, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: ہیڈکواٹرز سول ایویشن اتھارٹی کراچی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان بپر جوئے کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا ۔

نوٹم تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا جوآج رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا،نوٹم کراچی، سکھر، موہنجوداڑو اور نواب شاہ ائرپورٹس کے لیے ہے۔ان ائرپورٹس پر ہوا کی رفتار 30 ناٹس ہونے کی صورت میں لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔