عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان بھی لاپتہ ہوگئے

اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد سے اب تک واپس نہیں آئے،بھتیجے کی درخواست

June 16, 2023 · اہم خبریں, قومی
ایف آئی اے نے اعظم خان کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا، فائل فوٹو

ایف آئی اے نے اعظم خان کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا، فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان بھی لاپتہ ہوگئے جس پراہل خانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد سے اب تک واپس نہیں آئے، اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے انہیں تلاش کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔