پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے، فائل فوٹو
 پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے، فائل فوٹو

سابق وزیرحماد اظہر کیخلاف کروڑوں روپے کرپشن کا مقدمہ

لاہور: اینٹی کرپشن نے سابق وزیرحماد اظہر کے خلاف کروڑوں روپے کے کرپشن کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے خلاف اینٹی کرپشن نے شیخو پورہ میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

حماد اظہر کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیر نے ایفکو اسٹیل ملز کی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔حماد اظہر اور میونسپل کمیٹی فیروز والا کے بلڈنگ انسپکٹر حاجی محمد اقبال کو ایف آئی آر میں نامزدکیاگیا ۔

ایفکو کی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے دیگر ذمے داران کا تعین دوران تفتیش کیاجائے گا۔