ایتھنز (اُمت نیوز)یونان کے افسوس ناک کشتی حادثے میں 500 افراد تاحال لا پتا ہیں، جب کہ 12 پاکستانیوں سمیت 104 کو بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پانچ سو سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں، مرنے والوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے، جن میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، ان میں 2 افراد کا تعلق وزیر آباد سے ہے۔
ذرائع کے مطابق بچائے جانے والے ایک سو چار افراد میں بارہ پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، جن کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گجرات اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی سے ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت میتیں وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:۔یونان میں کشتی ڈوبنے سے 41 پاکستانی لاپتہ
واضح رہے کہ یونان کے قریب بحیرہ روم میں الٹنے والی تارکین وطن کی کشتی میں 750 افراد سوار تھے جن میں 100 بچے اورخواتین بھی شامل تھے، کشتی رواں ہفتے 8 جولائی کو رات 2 بجے لیبیا سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، اطلاعات کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔