جیکب آباد(اُمت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار منظور خان پنہور اچانک انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آبادسے پیپلزپارٹی کے رہنما سردار منظور خان پنہورکے بیٹے میر اورنگزیب پہنور نے بتایا کہ ان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،سردارمنظور خان پہنور کو کراچی کے گھر میں دل کا دورہ پڑا، نجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ میر منظور پنہور کچھ دنوں سے دل کی تکلیف میں مبتلا تھے ، میر منظور پنہور کی جسد خاکی آج کراچی سے جیکب آباد لائی جائے گی ، میر منظور پنہور کی تدفین ابائی گائوں آدم خان پنہور کے قبرستان میں ہوگی ، میر منظور پنہور مشرف دور میں صوبائی وزیر زکوات عشر اوقاف و مذہبی امور رہے ، میر منظور پنہور قبائلی فیصلوں کے سرپنچ بھی رہے۔