ڈی پورٹ پاکستانی تفتیش کے لیے ایف آئی اے اور سرحدی حکام کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ فائل فوٹو
ڈی پورٹ پاکستانی تفتیش کے لیے ایف آئی اے اور سرحدی حکام کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ فائل فوٹو

ایران کے راستے یورپ جانے والے 45 پاکستانی گرفتار

کوئٹہ، ایران میں غیر قانونی نقل و حرکت پر 45 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا، ایرانی حکام نے گرفتار افراد کو پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار پاکستانی ایران کے راستے یونان، نائجیریا اور دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔

گرفتار کیے گئے افراد میں پنجاب کے 32، خیبرپختونخوا کے 9، سندھ کے 4 افراد شامل ہیں۔ڈی پورٹ پاکستانی تفتیش کے لیے ایف آئی اے اور سرحدی حکام کے حوالے کردئے گئے ہیں۔

ڈی پورٹ پاکستانی چند روز قبل گوادر کے راستے سے غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہوئے تھے ۔