سندھ میں سرمایہ کاری کے سازگارمواقع موجود،گورنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے نئے قونصل جنرل ناروت سونٹاراڈوم Narut Soontarodom نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پردوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری اورباہمی تجارت میں اضافہ،وفود کے تبادلوں اوردیگرامورپرتفصیلی بات چیت کی گئی،گورنرسندھ نے نئے تعینات قونصل جنرل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورامید ظاہرکی کہ وہ پاک تھائی تعلقات میں اضافہ کیلئے ہرممکن اقدامات کریںگے.

گورنرسندھ نے کہا کہ پاک تھائی تعلقات کئی دہائیوں پرمحیط ہیں اورباہمی سفارت کاری سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں جبکہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ان میں مزید اضافہ ہورہا ہے،صوبہ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے سازگارمواقع موجود ہیں،قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی لینڈ پاکستان سے تعلقات میں اضافہ کا خواہش مند ہے ۔