خیرپور(امت نیوز)خیرپور کےتھانہ اکنامک زون کی حد گوٹھ میرل لانگاہ میں مری برادری کے دو گروپوں میں خونی تنازع کے سبب فریقین میں اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ علاقہ میدان جنگ بن گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق علی محمد مری گروپ کے5 افراد کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیاجن میں سے 3 افراد قتل اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔
موصولہ اطلاعات کےمطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی ہوئی ہیں۔ پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس علاقہ میں نہ پہنچ سکی۔ فریقین میں فائرگ کا سلسلہ جاری ہے۔فائرنگ سے مزید جانی نقصان ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔آخری اطلاعات تک مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا تھا اور نہ ہی قتل و زخمی ہونے والوں کے نام مل سکے تھے۔