لاہور(امت نیوز)وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف ہوئی ہے،خواجہ سعد رفیق کی انجیوگرافی کردی گئی ۔ خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے بتایاکہ پروفیسر ڈاکٹرفرقت عالمگیر اور ڈاکٹر احمد نعمان نے خواجہ سعد رفیق کی اینجیو گرافی کی ،خواجہ سعد رفیق کو دو روز قبل کارڈیک ایشو ہوا ،دل کے دو والز میں سٹنٹ ڈالے گئے ہیں،ڈاکٹرز نے اینجیو گرافی کے بعد خواجہ سعد رفیق کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
خواجہ سلمان رفیق کاکہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے فیملی کے ساتھ حج کیلئے روانہ ہونا تھا،خواجہ سعد رفیق کے حج پر جانے سے متعلق ڈاکٹرز فیصلہ کرینگے تاہم فی الحال آرام کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے،ان کاکہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی طبعیت اب بہت بہتر ہے۔