سوات(نمائندہ امت)سوات کی وادی اتروڑ میں چرواہوں اور مقامی افراد کے مابین تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور باپ بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔موٹر سائیکل بکریوں کے ریوڑ سے ٹکرانے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا،ڈنڈوں چھریوں کا استعمال،باپ اور بیٹا زخمی ہوئے۔فریقین کے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب اتروڑ کے مقامی افراد اور چرواہوں کے مابین تصادم ہوااور دونوں جانب سے تیز دھارآلات اور لاتوں ومکوں کی بارش کی گئی۔اتروڑ فریق کے احمد علی نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی محمداسلم اپنے دو ساتھیوں اسحاق اور طارق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کھیتوں سے واپس آرہے تھے کہ ریوڑ کی بکریوں سے موٹرسائیکل ٹکراگئی جس پر تین ملزم فضل رحیم ولد اکرم خان ساکن گلیگرام سیدوشریف اور تین ساتھیوں نے تیز دھار آلے سے وار کرکے میرے بھائی فضل رحیم کو قتل کردیا جبکہ مخالف فریق کے فضل قیوم ولد اکرم خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بھیڑبکریوں کو چرانے کے لئے شاہی باغ کی طرف لے جارہے تھے کہ اس دوران نقاب پوش 10/11افراد نے زبردستی بھیڑ پکڑ کر ذبح کردیا اور پھر میرے والد اکرم خان کو گھیرے میں لیکر اس سے 1لاکھ20ہزار روپے چھین لئے،اس دوران میرے بھائی فضل حسین نے مزاحمت کی تو انہوں نے حملہ آور ہوکر ہمیں شدیدزخمی کردیا اور ہم بعدازاں جنگل کی طرف بھاگ گئے جہاں میرا بھائی فضل حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ میں اور میرے والد زخمی ہوئے ہیں،پولیس نے فریقین کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کردی۔
2قتل