عیدالاضحیٰ کیلیے وفاقی حکومت نےچھٹیوں کا اعلان کر دیا

29 جون سے یکم جولائی تک 3 چھٹیاں ہوں گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

June 20, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:عیدالاضحیٰ کیلیے وفاقی حکومت نے 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کیلیے چھٹیوں کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق 29 جون سے یکم جولائی تک 3 چھٹیاں ہوں گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔