صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی، فائل فوٹو
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی، فائل فوٹو

جسٹس فائزعیسٰی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی ، اس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا ۔

موجود چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس عمرعطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔