لاہور (اُمت نیوز) یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں میںشامل ہے۔
تفصیلات کےمطابق پولیس اہلکار کا تعلق گجرت سے ہے۔گجرات پولیس کا ملازم عثمان صدیق پنجاب پولیس سے چھٹی لے کر اٹلی جانے کے لیے لیبیا روانہ ہوا تھا
عثمان صدیق نے غیرقانونی طریقہ سے اٹلی جانے کے لیے ایجنٹ کو لاکھوں روپے ادا کئے۔
یہ بھی پڑھیں:۔لاپتا آبدوز میں موجود افراد کے پاس 13 گھنٹے کی آکسیجن باقی
عثمان صدیق لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہے۔
یونانی حکام نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عثمان صدیق کو کیمپ سے جانے کی اجازت دے دی۔