اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فرانس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں منعقد ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ فرانس
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے برونیاغ پیلس آمد
فرانسیسی صدر میکرون کی صدارت میں ہونے والے سمٹ میں پچاس سے زیادہ سربراہان مملکت کی شرکت
سمٹ کے دوران ہونے وزیر اعظم اپنے خیالات… pic.twitter.com/TMKhMztO3W
— PMLN (@pmln_org) June 22, 2023