گجرات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق

4 سالہ ایان اور 30 سالہ مصباح بجلی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگئے

June 24, 2023 · قومی

گجرات(امت نیوز) موضع ہریہ والا کے رہائشی ماں اور بیٹا الیکٹرک پیڈسٹل فین لگاتے ہوئے کرنٹ لگ گیا۔ ریسکیو کے مطابق  4 سالہ ایان اور 30 سالہ مصباح بجلی

 کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے، ورثاء نے میتیں اسپتال منتقل کرنے سے منع کر دیا۔