پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی،چوہدری وسیم بھی پارٹی چھوڑ گئے

اوکاڑہ (اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق ممبر ضلع کونسل اور بنیادی کارکن چوہدری وسیم نےپارٹی کو چھوڑ نے کا اعلان کردیا۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنےوالے پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری وسیم نے ویڈیو بیان میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔.

یہ بھی پڑھیں:۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ نوجوان اے ٹی ایم کیبن میں سو گیا

سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری وسیم نے 9 مئی کو پوری قوم کی طرف سے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی محب وطن ملکی اور عسکری تنصیبات کو جلانے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، افواج پاکستان ریاست اور ملکی سالمیت کی امین ہے