فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر الیکشن میں ووٹ نہ دیننے والے پی ٹی آئی کے مزید 6 چیئرمین برطرف

کراچی: میئر کے الیکشن میں ووٹ نہ کرنے والے پی ٹی آئی کے مزید 6 چیئرمین برطرف کردئیے گئے۔

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے میئر کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینے والے مزید چھ ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے گیارہ رکنی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر مزید چھ چیئرمینوں کی پارٹی رکنیت کی برخاستگی کے لئے نوٹس جاری کر دیے۔

ان بلدیاتی نمائندوں میں صدر ٹاؤن یوسی چھ سے محمد علی رضا، عمران پاروانی، کورنگی سے سلمان خان، کیماڑی سے عبدالمعید، اورنگی ٹاؤن سے ملک اختر، فرنٹیئر کالونی سے محمد ادریس شامل ہیں۔

تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل گیارہ چیئرمینوں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا تھا۔ بقیہ اراکین جن کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، انکوائری کمیٹی ان کی چھان بین کر کے سفارشات پارٹی صدر کو بھجوائے گی۔