موٹرسائیکل چلانے والا بکرا چور گھبراہٹ میں موٹر سائیکل کا کنٹرول کھو بیٹھا، فائل فوٹو
موٹرسائیکل چلانے والا بکرا چور گھبراہٹ میں موٹر سائیکل کا کنٹرول کھو بیٹھا، فائل فوٹو

بکرا چور فرار ہوتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ہلاک

کوٹ ادو: موٹر سائیکل پر بکرا چور فرار ہوتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک چور ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ ادو میں بشیر کوٹ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار چوروں نے بکرا چرانے کی کوشش کی، شہریوں کے پیچھا کرنے پر چوروں نے شہریوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

موٹرسائیکل چلانے والا بکرا چور گھبراہٹ میں موٹر سائیکل کا کنٹرول کھو بیٹھا جو سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثۓ میں ایک چور موقع پر ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔