لاہور میں دہشت کی علامت خطرناک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک ملزم آصف عرف آسو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم بدنام زمانہ ڈکیت آصف عرف آسو کو ریکوری کے لیے لیکر جارہی تھی کہ ملزم کے 3 ساتھیوں نے لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز6 کےقریب پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، جب کہ ملزم آصف عرف آسو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، مقتول آصف ڈکیتی، راہزنی اورمنشیات کے 48 مقدمات میں ملوث تھا اور لاہور میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 3 مزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کےلیے پولیس نے ناکہ بندی کردی ہے۔