پشاور(امت نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات سمیت خیبرپخونخوا کے مختلف شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گہرائی139کلو میٹر رہی۔