احسان اللہ ٹوانہ نے بھی پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی

خوشاب (امت نیوز)خوشاب سے منتخب پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ٹوانہ نے سیاست اور پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔

احسان اللہ ٹوانہ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ خرابی صحت کے باعث حلقے کے عوام کے دکھ سکھ میں شرکت میرے لئے مشکل ثابت ہو رہی ہے،صحت کی خرابی کے باعث میں عملی سیاست سے علیحدہ ہو رہا ہوں،تحریک انصاف میں رہتے ہوئے اگراس کیلئے کام نہ کر سکوں تو اس سے منسلک رہنا بے معنی ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ شہدا کی یادگاروں اورفوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے اس اقدام کی مذمت کرتا ہوں،بطور ایک محب وطن پاکستانی اپنے وطن کے ناقابل تسخیر دفاع کیلئے مسلح افواج کے کلیدی کردار کا زبردست حامی ہوں۔