لاہور(نیٹ نیوز) ٹک ٹاک سٹار نےحریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔پریس کلب میں پریس کانفرنس کےد وران حریم شاہ نے کہاکہ صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور اسے رہائی بھی ملی، صندل نے پریس کانفرنس کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔
سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، ویڈیو بنانے کے لیے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔ عیدالاضحی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کے لیے جائیں گی۔ شیخ رشید کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان برا لگتا ہے۔حریم شاہ نے کہا عید پر بکرا ہی قربان کریں گی جبکہ انہوں نےمریم نواز کے قبول حج کے لیے دعا بھی کی۔