پشاور(اُمت نیوز)سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی رہائشگاہ آمد ہوئی ،جہاں دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی،انجینئرضیاالرحمان ، علامہ رشد سومرو ، مولانا عبید الرحمان ،مفتی ابرار ہمراہ تھے،دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔